مری(عثمان علی سے)عیدالضحیٰ کے موقع پر مری میں صفائی ،ٹریفک کی روانی اور ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جناح ہال مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری طاہر فاروق کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی ،ٹی ایم او مری انعام الرحیم،ٹی او آئی اینڈ ایس یونس سلیم جوئیہ ،تمام سرکاری محکموں کے افسران ،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی ،ٹی ایم اے ملازمین اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موشی منڈی لوئر بازار مری،جھیکاگلی ،سنی بنک اور تحصیل روڈ پر قائم کی جائیگی مال روڈ اوردیگر مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی ہوگی عوام کی سہولت کیلئے ٹی ایم اے مری کے ملازمین موشی منڈی میں ڈیوٹی کرینگے ،ٹی ایم اے مری میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جو راؤنڈ دی کلاک کام کریگا اور شکایات کے ازالے کیا جائیگا شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنانے کیلئے البرائراک کمپنی نے بھی تمام منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اور قربانی کے بعد مری کے تمام علاقوں کے جانوروں کے فضلات اور گندگی کو فوری ہٹادیا جائیگا اسسٹنٹ منیجر البائراک احسن شاہد اور زونل آفیسر سجاد علی صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کرینگے اور حسب سابق شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگااسسٹنٹ کمشنر مری کی نگرانی میں ٹی ایم اے مری کا عملہ کنٹرول روم میں موجود رہ کر شہر کی صفائی ،ٹریفک کی روانی کومانیٹرنگ کریگا ۔
The post عیدالضحیٰ کے موقع پر مری میں صفائی ،ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مری کااہم اجلاس appeared first on جہلم جیو.