Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے جس پر کسی تعصب کے بغیر کام کرنا ہی اصل جمہوریت ہے،ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ سے) پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے جس پر کسی تعصب کے بغیر کام کرنا ہی اصل جمہوریت ہے، میں صدارت کا خواہش مند نہیں تھا بلکہ اعلیٰ قیادت نے مجھے ذمہ داری سونپ کر میرا مان بڑھایا ہے، میں اپنی مثبت سوچ کی بنا پر آئندہ آنے والے الیکشن میں پارٹی کو ہر صورت مضبوط بناؤں گا اور بلا تفریق کسی عصبیت کے بغیر ہر اس شخص کی بھرپور حمایت کروں گا جو اپنے حلقہ کی عوام میں قابل قدر ہوگاجہلم میں پاکستان تحریک انصا ف کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے یونین کونسل ،تحصیل،وارڈ کی سطح تک تنظیم سازی کریں گے اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جس پرمرحلہ وار کام ہو گاورکر میری طاقت ہیں میں اکیلا کچھ نہیں مشاورت سے کام کریں گے نظریے کی مضبوطی کے لئے تنظیم کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے دھڑے بازی کی سیاست سے باہر نکل کر نظریے کی سیاست کو فروغ دیناہوگا ناراض کارکنان کو منانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جو ان کو راضی کرے گی ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصا ف ضلع جہلم کے نامزدضلعی صدر چوہدری زاہدا ختر آف رانجھامیرا نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرایم پی اے راحیلہ مہدی ،چوہدری سکندر حیات،چوہدری ظفر اقبال ،سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین ،راجہ یاور کمال ، راجہ عامر کیانی چےئرمین یونین کونسل اڈرانہ، چےئرمین یونین کونسل ڈومیلی، چوہدری ظفر اقبال چےئرمین یونین کونسل کوٹلہ فقیر جہلم سمیت پی ٹی آئی کے ضلع سے آئے ہو ئے سابق امیدواران کارکنان موجود تھے انہوں نے کہاکہ میں مینجمنٹ کاقائل ہوں ایڈمنسٹریٹر شپ کا نہیں،عہدہ پھول کی سیج نہیں ہے صھافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری عمل کے قائل ہیں میں نے کوئی سفارش یا مال پانی لے کر صدارت حاصل نہیں کی بلکہ اپنی انتھک محنت کے باعث حاصل کی ہے پارٹی ڈسپلن کے تحت ہر کارکن کو اسکا جائز مقام دینا میری اولین ترجیح ہے میں تمان ناراض کارکنان کو بھی راضی کر کے ہی دم لونگا تاکہ پارٹی دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکے۔

The post پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے جس پر کسی تعصب کے بغیر کام کرنا ہی اصل جمہوریت ہے،ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles