Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم رائل لائنزکلب نے اپنے وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2میجر (ر)محمد انور مرزا کی قیادت میں میجراکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

$
0
0
جہلم(عبدالغفو ربٹ)جہلم رائل لائنزکلب نے اپنے وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2میجر (ر)محمد انور مرزا کی قیادت میں میجراکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر تمام لائن نے ملک و ملت کی سلامتی اور عالم اسلام کی وحدت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور اس موقعہ پر میجر(ر) محمد انورمرزا نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو یاد کرتی ہیں اور انکی شہادت پر فخر کرتی ہیں ایسی قوم کبھی بھی غیر کے سامنے نہیں جھکتی بلکہ اپنا سر فخر سے بلند رکھتی ہیں ضلع جہلم کی عوام اپنے باقی شہیدوں کی طرح جہلم کے ہونہار سپوت میجر محمد اکرم شہید پر بھی ناز کرتی ہے۔ بعد میں جہلم رائل لائنز کلب کے عہدیداران و ممبران نے میجر اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر پھولوں کی چاردر چڑھائی گئی اور لائن عبداللہ پروجیکٹ چےئرپرسن کی کاوش کو سراہا۔

The post جہلم رائل لائنزکلب نے اپنے وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2میجر (ر)محمد انور مرزا کی قیادت میں میجراکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119