دینہ( جرار حسین میر سے) ٹرک ڈرائیور چلتی گاڑی میں نیند کی مزے لیتے ہوئے ابدی نیند سو گیا کنڈ یکٹر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل لاکھون کا قیمتی سامان ضائع ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبر 2368سی جسے ڈرائیور محمد ریحان ساکن نوشہرہ چلا رہا تھا لاہور سے جانب راولپنڈی جاتے ہوئے دینہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر پل سے نیچے گرگیا جس سے ڈرائیور محمد ریحان ساکن نوشہرہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے گاڑی الٹنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سیمنٹ خراب ہو گیا یہ حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لا پروائی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ کنڈیکٹر کے مطابق جس وقت گاڑی پل سے نیچے گری اس وقت ڈرائیور سو رہا تھا تھانہ دینہ نے ابتدائی اطلاعات پر رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
The post ٹرک ڈرائیور چلتی گاڑی میں نیند کی مزے لیتے ہوئے ابدی نیند سو گیا appeared first on جہلم جیو.