پائی خیل (نامہ نگار)میاں محمدنوازشریف نے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیاتفصیلات کے مطابق سوانس کی معروف سماجی شخصیت ارشدنوازخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کے راہ پرگامزن ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک ترقی کے دشمنوں کوچاہیے کہ 2018 کے الیکشن کاانتظارکریں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی پروجیکٹ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کوہضم نہیں ہورہے ہیں۔وہ یادرکھیں آئندہ بھی مسلم لیگ ن اپنی مثالی کارکردگی پرحکومت بنائے گی ۔ان کی قسمت میں صرف روناہی روناہوگا۔کیونکہ جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی توپہاڑجیسے مسائل کاسامناتھا ۔جنہیں قائدمحترم میاں محمدنوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے مثبت حکمت عملی سے ختم کرنی کی کوشش کی اوراب عنقریب تمام مسائل کاخاتمہ کویقینی بنارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنے دورِ حکومت میں تمام بحرانوں پرقابوپاکردم لے گی ۔
The post میاں محمدنوازشریف نے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا،ارشد نواز خان appeared first on جہلم جیو.