پنڈدادنخان (سلیمان شہباز سے)غازیوں شہیدوں غیوروں کی دھرتی تحصیل پنڈدادنخان کا لعل کیپٹن حافظ عمر فاروق شہید مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے ضرب عضب اپریشن میں12 اگست 2015کو وادی تیرہ کے گاؤں سوگ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جام شہادت نوش فرما گئے تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ماموں رشید بٹ بانی کارکن پی پی پی جنرل سیکر ٹری تحصیل پنڈدادنخان کی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔صدارت اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے کی تعزیتی ریفرنس میں شہید کے حالات زندگی شجاعت جرات بہادری پر مقر رین نے اظہار خیال کیا۔شہید کے مامون رشید بٹ ان کی بچپن کی ابتدائی دینی تعلیم جو کہ شہید نے پنڈدانخان کے مدرسے میں حاصل کی حاضرین کو بتایا اور بعد میں ان کے بہنوئی ملک محمد سیلمان واہ میں شفٹ ہوگئے اور شہید نے ایف ایس سی کے بعد پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا دہشت گردوں کے خلاف شہید مارچ 2015 میں بھی زخمی ہوئے تھے چوبیس سالہ نوجوان شہادت کے جذبہ سے سرشار تھا۔صدر پریس کلب اختر آرائیں نے وادی تیرہ کے گاؤں سوگ میں کیپٹن حافظ عمر فاروق شہید اور ان کے دوسرے شہید ساتھیوں کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کے خون سے ہی ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ڈویثزنل یونین آف جنرنلٹس راولپنڈی کے صدر یونس شہباز نے شہدا نوجوانوں کی شہادت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وطن کی ایک ایک انچ کا دفاع ہم اپنا خون دیکر کریں گے ہندوستان کے حواریوں کو انشاء اللہ ہمارے بہادر آرمی چیف راحیل شریف کی قیادت میں عبرت ناک شکست ہوگی۔پی پی پی ضلع جہلم کے سنئیر نائب صدر چوہدری خضر حیات گجر نے شہید کے والد ملک سیلمان اور تمام شہدا کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تعزیتی ریفرنس سے بار کونسل کے سابق صدر سید سخاوت شاہ،سید اصغر شیرازی نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں شہدا کے بلنددرجات کی دعا بھی کی گئی
The post جانثار سپوت کیپٹن حافظ عمر فاروق شہید کو تحصیل پنڈدادنخان نے خراج تحسین پیش کیا appeared first on جہلم جیو.