جہلم(میاں محمدساجد،محمدریاض گوندل)ایک عورت سمیت 14افراد کے خلاف کتے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج تھانہ صدرپولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھایے مارنا شروع کردےئے تفصیلات کے مطابق ٹاہلیانوالہ کے رہاشی کامران فیصل نے عدالت میں درخواست دی کہ عورت سمیت 14افراد نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے ڈیرے میں زبردستی داخل ہوکر مجھ پر اور میرے پالتوبھگیاڑی نسل کتے پر تشدد شروع کردیا اور جاتے ہوئے کتے کواغواکرکے لے گئے اور جسے قتل کر کہ اس کی لاش کو ساتھ لے گئے عدالت نے پولیس تھانہ صدر کو حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پولیس نے عورت سمیت 14ملزمان کے خلاف PPC429کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف جیگوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔
The post ایک عورت سمیت 14افراد کے خلاف کتے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج appeared first on جہلم جیو.