جہلم (میاں محمدساجد،رانانویدالحسن) یونین کونسل بوکن کے گاؤں جکر میں اہل علاقہ دو ہفتہ سے بجلی سے محروم۔ اہل علاقہ کا ایکسئن آفس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے یونین کونسل بوکن کے گاؤں جکر کے عوام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئے روز ہمارے گاؤں کا ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے جس کو ٹھیک کرنے والا عملہ کئی کئی ہفتے اس طرف رخ نہیں کرتا ۔ بار ہا بار ہم واپڈا آفس شکایات درج کروا کے تھک چکے ہیں۔ لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ اب اہل علاقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم چند روز کے اندر ایکسئن آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ اور اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہو گی۔
The post یونین کونسل بوکن کے گاؤں جکر میں اہل علاقہ دو ہفتہ سے بجلی سے محروم appeared first on جہلم جیو.