جہلم(عبدالغفور بٹ) دریائے جہلم میں آلودگی سے قریبی بستیوں میں ملیریا اور ڈینگی کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے شہریوں کا ڈی سی او جہلم سے اس علاقہ میں خصوصی سپرے کرانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق جب سے 1992کے سیلاب کے بعد جہلم بلدیہ نے شہر کے تمام گندے پانی کو دریا میں ڈالنے کا نیا تجربہ کیا ہے ،دریائے جہلم ایک جوہڑ میں تبدیل ہو گیا جس میں ہر وقت گندگی اور غلاظت کے باعث قریبی آبادیوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور وہ مجبوری کے تہت اس جگہ میں رہ رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ان کی آمدن کا بڑا حصہ علاج معالجہ میں خرچ ہو جاتا ہے جس کی بڑی وجہ غلاظت کی وجہ سے جراثیم کا گھروں تک چلے جانا ہے اب تو جو چیز بھی وہاں فروخت ہوتی ہے اس میں جراثیم موجود ہوتے ہیں،شہریوں نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین قریشی سے دریا کنارے بستیوں میں خصوصی طور پر سپرے کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
The post گندے دریا کی قریبی بستیاں ملیریا اور ڈینگی کے خطرات سے خوفزدہ appeared first on جہلم جیو.