جہلم(مرزا جویراقبال) چو ہدری زاہد اختر میرا کو تحریک انصاف ضلع جہلم کا صدر بننے پر مبارکباد،پی ٹی آئی جہلم کے مقدر جاگ گئے ، دانش ور اور مصنف سید جاوید رضوی نے رائل میڈیا سنٹر میں موجود دوستوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید ،چوہدری سرور کی کوششیں رنگ لے آئیں،بقول حضرت علامہ اقبال مرحوم بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا کے مصداق اہل جہلم میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو ایک لڑی میں پروہنے والے کی کمی تھی جو اب چوہدری زاہد اختر میرا کے آنے سے دور ہو گئی ہے اس موقع پر موجود دیگر دوستوں نے بھی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی دانشمندی کو سراہا کہ انہوں نے آنے والے 2018 کے الیکشن کو دیکھتے ہوئے بر وقت اور بر موقع فیصلہ کیا ہے ،امید ہے کہ ان کے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر بننے سے جہلم میں سیاسی بصیرت میں بہتری اور ٹھہراؤ آ ئے گا ،آخر میں دانش ور اور مصنف سید جاوید رضوی نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو دین اور دنیا کے تقاضے پورے ہو جاتے ہیں ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر ضلع جہلم کی بہتری کے لئے بولڈ قدم اٹھانے ہوں گے۔
The post چو ہدری زاہد اختر میرا کو تحریک انصاف ضلع جہلم کا صدر بننے پر مبارکباد،سید جاوید رضوی appeared first on جہلم جیو.