مری(عثمان علی سے)مری میں مویشی منڈی کا قیام تاحال عمل میں نہیں لایا جاسکا تحصیل انتظامیہ مری نے قربانی کیلئے مری شہر میں لائے گئے جانوروں کیلئےء کسی مخصوص جگہ کا انتخاب نہیں کیا جسکے باعث شہر بھر میں گھومتے جانورجگہ جگہ گوبر کرکے جہاں صفائی کے مسائل پیدا کررہے ہیں وہاں جانوروں کی موجودگی سے کانگو وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے ایسے میں شہر سے باہر جانوروں کیلئے مخصوص جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں ویٹرنری ڈاکٹر کی تعیناتی کرکے تمام جانور فروخت کرنے والوں کو پابند کیا جائے تاکہ وہ مخصوص جگہ پر ہی جانور لائیں۔
The post مری میں مویشی منڈی کا قیام تاحال عمل میں نہیں لایا جاسکا appeared first on جہلم جیو.