مری(عثمان علی سے)مری کی یونین کونسل مسیاڑی کے علاقے گوہڑہ پھپھڑیل کے علاقے کا ٹرانسفارمر جل جانے سے علاقہ کئی دنوں سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے سب ڈویثرن پتریاٹہ کے ایس ڈی او کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نصف ماہ پہلے جل جانے والے ٹرانسفارمر کو تاحال تبدیل نہیں کیا جاسکا اس سلسلے میں اہل علاقہ نے متعدد بار اس اہم مسئلے کی طرف ایس ڈی او پتریاٹہ سب ڈویثرن کی توجہ دلائی لیکن اب تک کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،وزیر مملکت بجلی وپانی عابد شیر علی اور چےئرمین واپڈا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
The post مری گوہڑہ پھپھڑیل میں ٹرانسفارمر جل جانے سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار appeared first on جہلم جیو.