مری(عثمان علی سے)ملک بھر میں شجرکاری کی مہم زوروشور سے جاری ہے جبکہ اس کے برعکس مری میں ان دنوں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی بڑی مثال گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ کی چار دیواری بنائی جارہی ہے جسکی وجہ سے درجنوں قدیم اور نایاب درختوں کو بے دریغ کاٹا جارہا ہے جو چراغ تلے اندھیرے کے مترادف ہے اسی طرح پنجاب ہارٹیکچر ل سوسائٹی نے سڑک کے کنارے پھولوں کی کیاریاں بنانے کی غرض س کئی درخت اور خودرو خوشبودار پھولوں کی جھاڑیوں کو بھی کاٹ ڈالا گیا ہے باقی ماندہ کثر پالتومیویشیوں نے چراہ گاہ بنا کرپوری کار دی ہے جبکہ ٹمبر مافیاء بھی سرگرم عمل ہے جن کو روکنے والا کوئی بھی نہیں جنگلات کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری محکمہ جنگلات پر عائد ہوتی ہے صدر مری ہارٹیکلچرل سوسائٹی کے حاجی شفاء الحق نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے درمندانہ اپیل کی ہے کہ خداراہ آنے والی نسلوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کیلئے مری کے قیمتی اور نایاب جنگلات کے تحفظ کیلئے عملی اقدام کئے جائیں۔
The post ملک بھر میں شجرکاری مہم جبکہ مری میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری appeared first on جہلم جیو.