Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شیر کا نعرہ بریانی کا مزہ،تفصیلات غور سے پڑھیے جہلم جیو ۔ڈاٹ کام پر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات نمبردار وائس چیئرمین خالد صدیق چوہدری اور ان کے پینل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرانے کیلئے تن من دھن لگا دیں گے،جیت شیر کی ہی ہو گئی،ان خیالات کااظہار کے سماجی کارکن (یو۔کے ) راجہ عرفان آف چونترہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دفتر چک خاصہ میں افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پاکستان مسلم لیگ ن سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے شیر کو ہرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اس موقع پر راجہ عرفان نے پارٹی ورکرز میں بریانی سے تواضع کی اور شیر زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،مختلف وارڈوں سے ووٹرسپورٹر کارواں کی صورت میں مرکزی دفتر آئے اور اپنے اپنے جذبات کااظہار کیا۔منچلے بریانی کے ساتھ ساتھ شیر زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور دونوں کے مزے لوٹتے رہے ۔

 

The post شیر کا نعرہ بریانی کا مزہ،تفصیلات غور سے پڑھیے جہلم جیو ۔ڈاٹ کام پر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles