Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی تعلیم بھی نہایت ضروری ہے،قاری سیف اللہ سیفی

$
0
0
مری(عثمان علی سے)دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی تعلیم بھی نہایت ضروری ہے تا کہ دینی مدارس کے طلباء دونوں طرح کی تعلیم حاصل کر کے ایک ذمہ دارپاکستانی بن سکیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام نیشنل ایکشن پالان کے تحت منعقد ہ دینی مدارس کے طلباء کے مابین ذہنی آزمائش کے پروگرام میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا،تحریک پاکستان اور پاکستان کے بارے میں معلومات پر مبنی ذہنی آزمائش کے اس مقابلہ میں تحصیل بھر کے دینی مدارس کے طلباء نے شرکت کی ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے اپنے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ دینی مدارس کے طلباء کو تحریک پاکستان اور پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل ہیں جنہوں نے آج اس ذہنی آزمائش کے پروگرام میں بھر پور شرکت کرکے یہ ثابت کر دیاہے کہ وہ اپنی مادر وطن کے ساتھ کس حد تک محبت کرتے ہیں اور ان کے اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں جو انھیں جدید علوم کی تعلیمات بھی دے رہے ہیں۔آج کے پروگرام میں اول پوزیشن دارالعلوم نزد تھانہ مری دوئم دارالعلوم جامع عباسیہ جی پی او چوک سوئم جامع عثمان ابن عفان لوئر بانسرہ گلی اور خصوصی انعام جامع فاروق اعظم بس سٹینڈ مری نے حاصل کیا، اس کے علاوہ مقابلہ میں شریک تمام طلباء کو بھی انعامات دیئے گئے آج کے پروگرام کی خاص بات تحصیل بھر کے علماء کرام کی شرکت تھی،تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

The post دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی تعلیم بھی نہایت ضروری ہے،قاری سیف اللہ سیفی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles