مری(عثمان علی سے) مری میں جدید ہسپتال اور یونیورسٹی کے قیام کا عمل جلد شروع کر دیاجائیگا اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی ہے ایگریکچر یونیورسٹی کے منصوبے پر بھی کام جلد شروع ہوگا افسران ایسے فیصلے نہ کریں جس سے غریبوں سے روزگار چھن جائے حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے گھوڑا گلی مری میں معروف کاروباری شخصیت بابواحسان کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہسپتال اور یونیورسٹی منصوبوں کا آغاز کردیاجائیگا یہ یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اس سلسلے میں بہت جلد وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور ہم مل کر ان منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی بنائینگے مری میں افسران غریبوں سے روزی چھیننے والے فیصلے نہ کریں مشاورت کیساتھ بہتر فیصلے کرنے سے ہی فیصلوں کے بہتر نتائج براآمد ہوتے ہیں مسلم لیگ ن لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس موقع پر صوبائی رہنماء راجہ عتیق سرور،کواڈینٹر پی پی ون ارشد عباسی،صدر لیبرونگ ن مری غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سینئر نائب صدر شاہد آفتاب عباسی بھی موجود تھے۔
The post مری میں جدید ہسپتال اور یونیورسٹی کے قیام کا عمل جلد شروع کر دیاجائیگا ،راجہ اشفاق سرور appeared first on جہلم جیو.