جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام،محمداشتیاق پال،محمدوقاراحمدجنجوعہ)پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں پھیلائی جانے والی افرتفری کو ختم کرنے کا عزم دیے ہوئے ہے،پرانے روایتی اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نوجوان لیڈر امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ ڈومیلی راجہ عامر نواز کیانی کو ووٹ دے کر یونین کونسل اڈرانہ کے مسائل کو ختم کریں،اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے اپنے علاقے کے سرکاری سکولوں میں ٹاٹوں کی بجائے کرسیوں ٹیبل پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں بنیادی صحت کے مرکز کو اپ گریڈ کروانے میں جو کرادار پاکستان تحریک انصاف کا یہ نوجوان کر سکتا ہے سابقہ دور میں یہ صرف خواب تک ہی محدود تھا،ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف سعودی کے راہنما راجہ عظمت کمال نے میڈیا ہاؤس جہلم میں بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی نوجوانوں کے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں،اور عرصہ دراز سے ان کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے ہیں،یاد رہے کہ عامر نواز کیانی وہ نوجوان قیادت ہے کہ جس نے تھلیسمیا میں مبتلا بچوں کی جان بچانے کیلئے 20مرتبہ اپنے خون کا عطیہ کیا ہے،جو بہت کم لیڈران میں دیکھنے کو ملتا ہے،عطیہ خون کی تصدیق تنظیم عمل جہلم کے جنرل سیکرٹری خواجہ جاوید اقبال نے بھی کی،
The post نوجوانوں کے مسائل امیدوار چیئرمین عامر نواز کیانی سے بہتر کون جا سکتاہے،راجہ عظمت کمال appeared first on جہلم جیو.