Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم شہر اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کی بھرمار

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیرکیانی) ٹریفک پولیس کی غفلت ،نااہلی اور فرائض سے عدم دلچسپی شہر اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کی بھرمار کم عمر ڈرائیور کا حادثات کا سبب بننے لگے جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ شہریوں کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے افسران و اہلکاروں نے پراسرار خاموشی اختیار کرلی ڈی سی او جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق جہلم شہر کی چاروں تحصیلوں پنڈادادنخان ،دینہ سوہاوہ کی طرح جہلم شہر میں بھی بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کی بھرمارہوگئی ہے بغیر نمبر پلیٹ کم عمر رکشہ ڈرائیور حادثات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ شہر اور گردونواح میں چلنے والے رکشے ڈکیتی ،راہزنی ،منشیات فروشی اور دیگر غیر اخلاقی جرائم میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں کم سن رکشہ ڈرائیور وں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کے مسائل گھمبیرشکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور حادثات میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے کم عمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیور جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو دور کی بات شناختی کارڈ تک نہیں بنا ہوا ہوتا 8/10افراد کو چنگ چی رکشے میں سوار کرکے سڑکوں پر اُڑتے پھرتے ہیں اور سادہ لوح بے بس عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ شہر میں جگہ جگہ ان رکشوں کے خود ساختہ اڈے بنے ہوئے ہیں جادہ چونگی ،میجر اکرم شہید پارک،شاندار چوک، گنبد والی مسجد ،نیا بازارچوک،ریلوے روڈ ،میں ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے بعض رکشوں میں لگے غیر قانونی طور پر ٹیپ ریکارڈر اونچی آواز میں فحش گانے چلائے جاتے ہیں ،اور گلی محلوں میں جانے والے رکشے چلتے پھرتے میوزک سنٹر کا روپ دھار چکے ہیں شہر کی سڑکوں پر لاقانونیت کو روکنے کی ذمہ دار ٹریفک پولیس موٹر وہیکل ایگز امینر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عملے کی مجرمانہ غفلت کے باعث اِن کم سن ڈرائیوروں کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کے علاوہ درجنوں افراد معذوری کی زندگیاں گزار رہے ہیں اور زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں لیکن ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ ان تمام بے ضابطگیوں پر قابو پانے کی بجائے اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔سیکرٹری آر ،ٹی اے جہلم نہ تو سڑکوں پر چیکنگ کیلئے اور نہ ہی اپنے دفتر میں نظر آتے ہیں ،دفتر رابطہ کرنے پر کسی بھی شہری کی ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی شہریوں نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں چلنے والی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چنگ چی رکشہ اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہوسکے ۔

 

The post جہلم شہر اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کی بھرمار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles