Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی سادہ لوح غریب عوام کیساتھ لوٹ مار اور من مانیاں عروج پر

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عاطف نذیر چوہدری) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی سادہ لوح غریب عوام کیساتھ لوٹ مار اور من مانیاں عروج پر شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق جہلم سمیت ملک بھر میں عوام کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حصول میں مختلف مسائل سے دوچار عملے کی فرمائشیں پوری کرتے کرتے اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں (نادرہ ) کی کمپیوٹر غلطیوں کی وجہ سے کسی شہری کا نام تو کسی کی ولدیت اور کسی کی تاریخ پیدائش کا غلط اندراج کردیا جاتا ہے نادرہ کا عملہ جنس کی تبدیلی سے بھی گریز نہیں کرتا عورتوں کو مرد اور مردوں کو عورت بنادینا نادرہ کے اہلکاروں کے بائیں ہاتھ کا کمال ہے جسکا خمیازہ غریب سادہ لوح عوام کو بھگتنا پڑتا ہے شناختی کارڈ میں نادرہ کی طرف سے کی گئی غلطی کو درست کروانے کیلئے مختلف 3اخبارات میں اشتہارات شائع کروانے اور مجسٹریٹ درجہ اوّل سے بیان حلفی تصدیق کروانے جیسی شرائط پوری کرنے پر شہریوں کوٹائم کے علاوہ ہزاروں روپے کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں لیکن (نادرہ) کے افسران و اہلکار کسی صورت بھی اپنے عملے کی غلطی کو تسلیم کرنے کیلئے راضی نہیں ہوتے، یہ تو( نادرہ) دفتر والوں کیلئے بالکل معمولی سی بات ہے (نادرہ) کے افسران نے ادارے کے قیام کے آغاز میں کچھ شہریوں کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ فارم ایجنٹوں کے ذریعے جمع کیے اور ایجنٹوں کے ذریعے جمع ہونے والے کاغذات پر شناختی کارڈ تیار کرواکے بذریعہ ڈاک بھجوانے کی ذمہ داری بھی نادرہ کے ذمہ تھی اِس دوران کچھ شہریوں کو بذریعہ ڈاک شناختی کارڈ موصول ہوئے جبکہ باقی شہریوں کو شناختی کارڈ تیار ہونے کے باوجود غفلت کے باعث ارسال ہی نہ کیے گئے جو کہ نادرہ کے عملہ کی کوتاہی تھی جسے چھپانے کیلئے مختلف حیلوں بہانوں سے سادہ لوح شہریوں کو ٹرخا دیا جاتا رہا اسطرح شہری اپنے کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرہ دفتروں کے طوائف کرتے رہے اور انہیں مسلسل ایک حکم نامہ سنایا جاتا رہا کہ ان کے شناختی کارڈ پہلے جاری ہوچکے ہیں اور دوبارہ یا ڈوبلیکیٹ شناختی کارڈ بنانے کے عوض نادرہ حکام نے مبلغ10ہزار روپے جرمانے کی شرائط عائد کردی، جو محنت مزدوری کرنے والے غریب پاکستانیوں کیساتھ کسی ظلم سے کم نہیں پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کا ہی قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا غریب سادہ لوح عوام کیلئے آسمان سے تارے توڑ لانے کے مترادف ہوچکا ہے علاوہ ازیں چھوٹے بچوں کا ب فارم بنوانے کیلئے 5سو روپے فیس کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ فارم ب بنوانے کی فیس صرف 50روپے مقرر ہے لیکن نادرہ کے اہلکار 500روپے پر ہی اسرار کرتے ہیں جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں عوامی،سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور چئیرمین نادرہ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرہ کی غلطی سے ڈبل شناختی کارڈبن جانے پر10ہزار روہے جرمانے کی شرط کو فوری ختم کیا جائے اور عملے کی غلطی ٹھیک کرتے وقت سائل کی بجائے غلطی کرنے والے اہلکار کی تنخواہ سے رقم کاٹ کر کاغذی کاروائی مکمل کی جائے اور دیگر چھوٹے موٹے مسائل پر بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرکے شہریوں کو مسائل میں الجھانے والے اہلکار وں کیلئے سزا تجویز کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

 

The post نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی سادہ لوح غریب عوام کیساتھ لوٹ مار اور من مانیاں عروج پر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles