Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹی ایم اے انتظامیہ نے کربلا کی یاد تازہ کر دی

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مستفیض اقبال بخاری،مرزا جویر اقبال)ٹی ایم اے انتظامیہ نے کربلا کی یاد تازہ کر دی منتخب عوامی نمائندوں نے جادہ کے مکینوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ جہلم کے نواحی علاقہ جادہ میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کے مکین پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ اہل علاقہ کی مائیں بہنیں دوردراز سے پانی لانے پر مجبور ، ٹیوب ویل آ پریٹر افسران کے گھروں میں ما مور ،مکین پریشان جادہ ،مجا ہد آ باد ،مخدوم آ باد کے با سیوں کا ٹی ایم اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج ،حکام سے مدا خلت کا مطا لبہ۔ٹی ایم اے جہلم کے عملہ کی غفلت کے باعث جہلم کے پوش علاقہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، سیاسی آشیر باد اور محکمہ کے افسران کی پشت پناہی کے باعث ٹیوب ویل آپریٹروں نے گھر وں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنا وطیرہ بنا لیا، اہل علاقہ کا پچھلے اڑھائی ماہ سے پانی نہ ملنے پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے جادہ مجاہد آباد اور مخدوم آباد کے رہائشی پچھلے اڑھائی ماہ سے پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں مقا می سیاستدانوں کی عدم دلچسپی کے باعث گھریلو خواتین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہو چکی ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں تعینات ٹیوب ویل آپریٹر مقامی سیاستدانوں کے علاوہ ٹی ایم اے کے افسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں جسکی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں موجود ٹیوب ویل معمولی نقص کے باعث بندپڑے ہیں اس طرح کئی کئی ماہ مضافاتی علاقوں میں پانی کی فراہمی نہیں ہو تی۔شہریوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ ٹی ایم اے آفس میں تحریری درخواستیں دے چکے ہیں لیکن افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے ،مکینوں نے کہا اگر انتظامیہ نے فوری پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو ڈی سی او آفس جہلم کے باہر پرامن احتجاج کرینگے۔

 

The post ٹی ایم اے انتظامیہ نے کربلا کی یاد تازہ کر دی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles