Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بلدیاتی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں ،

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس،مرزا جویر اقبال) ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بلدیاتی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں ، شہر میں بڑ ے بڑے ہورلڈڈنگ بورڈ لگانے کا مقابلہ جاری، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 26 اگست 2015 کو سیاسی جماعتوں اور بلدیاتی امیدواروں کے لئے 6 صفحات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کیا جس میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران ایک لاکھ روپے سے زیادہ اور 9 فٹ سے بڑے سائز کے بینرز اور ہورلڈنگ لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو کارروائی کا حکم دیا مگر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں متعدد امیدواروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اپنے انتخابی حلقوں اور جی ٹی روڈ پر بڑے بڑے ہورلڈنگ بورڈ لگوا دئیے ہیں ۔ جن کا ماہانہ لاکھوں روپے رینٹ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔

 

The post ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بلدیاتی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles