مری(عثمان علی سے) چیف ٹریفک آفیسر کی طرف سے بغیر مشاورت کے غلط فیصلوں کیخلاف مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں اور اتحاد ٹیکسی ہونین میدان میں آگئے مری میں قائم ٹیکسی سٹینڈز ختم کرنے کے احکامات کیخلاف اتحاد ٹیکسی یونین کا ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر چیف ٹریفک آفیسر سردار غیاث گل کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ اور دھرنا تما م شاہراہوں پر کئی گھنٹے ٹریفک جام صدر اتحاد ٹیکسی یونین غالب بشیر عباسی کی کال پر ڈرائیوروں کی بڑی تعداد ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر جمع ہوگئی او رچند افراد کے کہنے پر غریبوں کیخلاف ممکنہ کاروائی پر شدید احتجاج کیا گیا اور دھرنا بھی دیا گیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان ان مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے اور اس معاملے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے عیدالضحیٰ تک کسی قسم کی کاروائی کو روکنے کا اعلان کیا جبکہ لیگی عہدیداروں مرزا سہیل بیگ سابق سٹی نائب ناظم،سینئر نائب صدر لیبرونگ ن تحصیل مری شاہد آفتاب عباسی،صدر سوزوکی یونین زاہد عباسی اور دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر جب فیصلے کئے جائینگے تو ایسے فیصلوں کے نتائج بھی ایسے ہی ہونگے انتظامیہ ہمیں نظر انداز کریگی تو ہم بھی انہیں کسی مشکل وقت میں کام نہیں آسکے گے سی ٹی او کا فیصلہ غلط اورچند لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسسٹنٹ کمشنر مری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔
The post اتحاد ٹیکسی یونین کا چیف ٹریفک آفیسر سردار غیاث گل کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ appeared first on جہلم جیو.