جہلم (دلنواز احمد ) پاکستان تحریک انصاف عوام کی آواز ہے اور عوامی مفادات کو ملحو ظ خا طر رکھتے ہو ئے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اب عوام بھی اس جدو جہد میں ہما را ساتھ دیں اور 31اگست کو چو ہدری فواد حسین کو ووٹ دے کرکا میاب کر یں ظلم اور نا انصافی کے خلاف اس جہاد میں اپنا عملی کردار ادا کر یں ان خیا لا ت کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف کے راہنما الحاج ملک وزیر خان نے ایک اخبار ی بیان میں کیا ۔انھو ں نے کہا کہ 31اگست کا سورج پی ٹی آئی اور چو ہدری فواد حسین کی فتح کی نوید لے کرآئے گا اورمفاد پرستو ں کوشکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔انشاء اللہ پی ٹی آئی اور چو ہدری فواد حسین اپنے نیک مقصد میں ضرورکا میاب ہو ں گے۔ چو ہدری فواد حسین کی کا میابی جہلم اور جہلم کے عوام کے لیے ترقی ،خو شحالی اور امن کاپیغام لا ئے گی
The post پاکستان تحریک انصاف عوام کی آواز ہے،ملک وزیر خان appeared first on جہلم جیو.