Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

کھیوڑہ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان )حکومت پاکستان کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ ،پاک فوج کے جوان حلقے میں پہنچ گئے ضمنی انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کی درخواست تحریک انصاف کی جانب سے پری پلان دھاندلی روکنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے نواب زادہ اقبال مہدی کی وفات کے بعد پاکستان کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کی سیٹ خالی ہو گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31اگست کو ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امید وار اپنی قسمت آزمائی کرنے کے لیے میدان میں ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ماضی کے دھاندلی واقعات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ این اے 63 کے ضمنی انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کی درخواست دی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 کے ضمنی انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا الیکشن کے دوران پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعنیات ہونگے تاکہ کسی قسم کی دھاندلی نہ ہو ،جوانوں کی بڑی تعداد مطلقہ اسٹیشنوں پر پہنچ چکی ہے ۔یاد رہے اس حلقے سے مسلم لیگ ن سات بار منتخب ہوئی ہے اس حلقے کے رجسٹرڈ ووٹ386557ہیں جب کے پو لنگ اسٹیشن 314اور 916پولنگ بوتھ بنے گے ۔

The post جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles