پائی خیل(نامہ نگار)لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل تباہی کے دہانے پر،کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی نہرمسلسل بندش کاشکار،تفصیلات کے مطابق لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل ارباب اختیارکی بے حسی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے۔لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل،بلکل لفٹ اری گیشن کے ساتھ اور سوانس کے مقام پرجگہ جگہ سے کٹاؤ کاشکارہے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی نہرمسلسل بندش کاشکارہتی ہے۔جس کی وجہ سے قیمتی زمینیں بنجرہورہی ہیں علاوہ ازیں نہرکے کنارے پٹری تک نہیں جبکہ نہرپُل بھی کٹاؤکاشکارہیں۔چندروزقبل چیف انجینئرمحکمہ انہارکادورہ بھی عوام سے خفیہ رکھاگیااورنہرملازمین اورانتظامیہ نے سب اچھاکی رپورٹ دے دی۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔
The post لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل تباہی کے دہانے پر، appeared first on جہلم جیو.