بنوں ( پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالوسع نے دورہ بنوں کے موقع پر جنوبی اضلاع کے ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک تحریک اور اسلامی نظریے کا نام ہے اور اس نظریے کی پابند ہے جس کے تحت یہ ملک آزاد ہُوا ہم انتخابات کے دنوں تک محدود نہیں بلکہ سال کے بارہ مہینے کارکنوں میں شعور لانے اور ملکی صورتحال سے آگاہی کیلئے اجتماعات منعقد کر رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اسلامی نظام اور اسلامی نظریے کی ترویج کیلئے جماعت اسلامی نے 22اور23 اکتوبر کو ضلع نوشہرہ میں صوبے کی سطح کی پر دو روزہ اجتماع منعقد کر رہی ہے جو اسلامی انقلاب کا ذریعہ ثابت ہو گا اور اس کیلئے صوبے کے ایک کروڑ افراد خواتین ،مرد اور نوجوانوں کو دعوت نامے دیئے جائیں گے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی بنوں کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر عزیز اللہ ،لکی مروت کے قائم مقام ملک میر شاہ ، ایف آر لکی مروت کے زاہد ترابی، جماعت اسلامی بنوں کے پریس سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ اور حزب المجاہدین کے ناظم شہید اللہ خان نے بھی خطا ب کیا ۔ عبدالوسع نے کہا کہ اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے ہر یونین کونسل،تحصیل اور ضلع کی سطح پر ذمہ داران شمولیتی اجتماعات منعقد کریں گے اور ہفتہ وار جائزہ اجلاس کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سیاستدان کرپشن کے خاتمے کی باتیں کر رہے ہیں مگر یہ مقام صرف جماعت اسلامی کو حاصل ہے اور ان کے وزرا ء اور ممبران کرپشن میں ملوث نہیں ۔
The post جماعت اسلامی ایک تحریک اور اسلامی نظریے کا نام ہے،عبدالوسع appeared first on جہلم جیو.