Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

راجہ شاہ نواز علی خان کے خاندان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

$
0
0
کھیوڑہذ( راجہ فیاض الحسن ) راجہ شاہ نواز علی خان کے خاندان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق با خبر ذرائع کے مطابق احمد آباد کے نواحی گاؤں اتھر میں ن لیگ کے امیدوار برائے این اے 63 راجہ مطلوب مہدی کی حمائت میں جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسہ کا اہتمام ن لیگ کے کونسلر صوبیدار محمد افضل نے کیا تھا۔اس جلسہ میں راجہ شاہ نواز آف احمد آباد کے خاندان کے بزرگوں راجہ سردار علی خان، راجہ ممتاز علی خان اور راجہ صاحب خان نے علاقہ کے تمام راجگان کی نمائندگی کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف کی حمایت چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ جلسہ میں علاوہ دیگر علاقہ معززین کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی، راجہ فاروق جنرل سکریٹری ن لیگ تحصیل پنڈ، میڈم شازیہ فرید ایم این اے گوجرانوالہ، مہر محمد فیاض ایم پی اے پی پی 27بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔ بڑی تعداد میں قرب و جوار کے دیہاتیوں نے تقریب میں شرکت کی۔واضع رہے کہ احمد آباد کے راجگان کے اس اعلان سے تحریکِ انصاف کو سیاسی لحاظ سے شدید دہچکہ جب کہ ن لیگ کو بہت تقویت حاصل ہو گی۔

The post راجہ شاہ نواز علی خان کے خاندان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles