Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان مسلم لیگ ن،تحریک انصاف،پی پی پی میں انتخابی دنگل

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )میاں نواز شریف کے قریبی اور وفادار ساتھی تحصیل پنڈدادنخان کے حلقہ انتخاب سے 1985 ء سے مسلسل ہر انتخاب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے سدا بہار رکن قومی اسمبلی نواب زادہ اقبال مہدی خان کی ناگہانی وفات کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشت پر 31 اگست کو انتخاب ہو رہا ہے۔حلقہ این اے 63 میں کل ووٹوں کی تعداد386557 ہے۔یہ حلقہ جہلم کینٹ سے تحصیل پنڈدادنخان تک چودہ یونین کونسلیں پنڈدادنخان اور دس یونین کونسلیں تحصیل جہلم میں ہیں۔اس حلقہ میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد314 اور 916 پولنگ بوتھ شامل ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن،تحریک انصاف،پی پی پی میں انتخابی دنگل ہوگا۔متحارب گرپوں میں کھلی سیاسی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔سیاست کار روٹھے ہوئے کو منا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین نے بھی اس علاقہ کا طوفانی دورہ کیا۔اور کئی گھنٹے لیٹ آئے گرمی بہت زیادہ تھی انھوں نے سوائے کھیوڑہ میں دو منٹ کا خطاب اور جہلم شہر میں جلسہ کیا اور جلال پور شریف دربار عالیہ پر بھی گئے۔اگر وہ رستے میں کھڑے ہوئے پنڈدادنخان،ہرن پور،پنن وال دھر یالہ میں کھڑے ہوئے عوام سے خطاب کرتے تو ان کی پارٹی کو الیکشن میں فائدہ ہو سکتا تھا۔تحریک انصاف کو مقابلہ کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف اور پی پی پی کے مقابلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہزاروں کارکن بلند حوصلے اور جوش و جذبہ سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ سابق سنئیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل کی دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت نے بھی کارکنوں نے خوشی کا اظہار اور متحرک کیا ہے۔سابق تحصیل ناظم و امیدوار حلقہ پی پی ستائیس چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی حمایت کے بعد مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخاب میں بہت بڑا سیاسی فائدہ ہو گا۔میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے دو دفعہ چیرمین منتخب ہونے والے ملک مصدق اسلم نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔جبکہ کھیوڑہ شہر سے جہاں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سوپ کیا تھا مسلم لیگ کے بزرگ رہنما ملک خادم حسین اور سابق چیر مین مہر فاروق نذر نے بھی ایک دوسرے کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھیوڑہ کے ناراض تمام لوگوں کو راضی کر لیا ہے اور کھیوڑہ کے کونسلر ز اور کارکن بہت متحرک ہیں۔ایم پی اے چوہدری نذر گوندل،ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ،ایم پی اے نواز چوہان،جہلم سے سالار مسلم لیگ ن چوہدری ندیم خادم،ضلعی صدر چوہدری بوٹا، جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ،ایم پی اے مہر فیاض اور مسلم لیگ ن کے تمام اقابرین نے منظم طریقے سے الیکشن مہم چلائی ہوئی ہے۔ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور یہاں میاں نواز شریف کے چاہنے والے اکثریت میں ہیں۔اس لیے مسلسل یہاں سے سات بار مسلم لیگ ہی جیتی ہے اس دفعہ انتخابی معرکہ یاد گار ہو گا۔سیاسی پنڈتوں اور غیر جانبدار تجزیہ نگاروں کے مطابق حلقہ این اے 63 سے مسلم لیگ ن کو شکست دینا کسی کے بس کا روگ نہیں ہے۔کیونکہ مسلم لیگ ن کے ہزروں کارکن اپنی سیاسی برتری کو قائم رکھنے کے لیے زندگی موت کی جنگ کی طرح بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔حلقہ این اے 63 میں آٹھ ہزار اقلیتی ووٹ درج ہیں۔مسیحی برادری کے معروف رہنما یوسف ناز،ظفر گل،الیاس وٹو کی قیادت میں مسیحی برادری بھی مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کر رہی ہے

The post پاکستان مسلم لیگ ن،تحریک انصاف،پی پی پی میں انتخابی دنگل appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles