Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیرراجہ محمد صدیق کی جہلم سلیمان پارس میں خصوصی آمد

$
0
0
جہلم(فرحان قریشی)راجہ محمد صدیق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی جہلم سلیمان پارس چوہدری ناصر محمود بھٹی کے ڈیرے پر خصوصی آمد،انہوں نے جہلم کی عوام اور خاص طور پر سلیمان پارس محلہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ میں موجود تمام لوگوں نے راجہ محمد صدیق کو خوش آمدید کیا۔کارنر میٹنگ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن میں ملک محمد لیاقت،شعیب بٹ آف گوجرانوالہ،ملک بشیر،راجہ سمیع ،راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری نور حسن،راجہ محمد اسلم،راجہ طاہر محمود،راجہ شوکت ،حاجی فضل داد،حاجی محمد اعظم،مرزا شعیب،منیر تارڑ،ملک انعام الحق،اعظم سابقہ الیکشن کمیشن آفیسر،باؤ کرم الہٰی حاجی محمد شریف، ودیگر نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک بشیر نے ادا کیے راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم راجہ محمد صدیق کی محبت واحترام کرتے ہیں مجھے خوشی ہوئی کے جیتنے کے بعد بھی راجہ صدیق جہلم کے عوام کی محبت کو نہیں بھولے ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔راجہ محمد صدیق نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج میں صرف جہلم کی عوام اور خاص طور پر محلہ سلیمان پارس کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے آیا ہوں بہت سے لوگ الیکشن سے پہلے وعدے تو بہتر کرتے ہیں لیکن بعد میں لوگوں سے ملنا بھی گواراہ نہیں کرتے لیکن میں آج آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرنے اور یہ بتانے آیا ہوں کہ میں آپ کی محبت کو نہیں بھول سکتا محلہ سلیمان پارس سے میں سب سے زیادہ لیڈ لے کر نکلا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نواز شریف ،شہباز شریف کے سپاہی ہیں ہمارے قائد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر ہی دم لیں گے میرے قائد میاں نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے انشاء اللہ بہت جلد ہمارے کشمیر بھائیوں کا فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق ہوگا ضمنی الیکشن کے حوالے سے این اے 63میں راجہ مطلوب مہدی ہمارے امیدوار ہیں میں امید کرتا ہوں کہ اہل علاقہ وجہلم کے لوگوں نے جس طرح مجھے سپورٹ کیا اسی طرح راجہ مطلوب مہدی کو بھی بڑے مارجن سے جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اور این اے 63کی سیٹ ہم جیت کر میاں صاحبان کو تحفہ دیں گے آخر میں انہوں نے اپنے کشمیری مہاجرین بھائیوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

The post ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیرراجہ محمد صدیق کی جہلم سلیمان پارس میں خصوصی آمد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles