Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بنیادی ضروریات کا خیال پاکستان مسلم لیگ ن سے بہتر کوئی نہیں کر سکا،شعیب بٹ

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)وارڈ نمبر17 نے جس طرح پہلے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک انعام کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا اسی جوش اور جذبے کے ساتھ ضمنی الیکشن میں راجہ مطلوب مہدی امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 63 سے کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شعیب بٹ نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا اس موقعہ پر ممبر قومی اسمبلی نگہت پروین میر،ممبر صوبائی اسمبلی شاہین اشفاق، نسرین اشفاق اور انکی ٹیم نے ہمراہ ملک انعام الحق کونسلر کی وارڈز سے مختلف مکتبہ فکر سے میٹنگ کے بعد کیا انہوں نے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی، تعلیم صحت اور بنیادی ضروریات کا خیال پاکستان مسلم لیگ ن سے بہتر کوئی نہیں کر سکا، اس کی مثال ملک انعام الحق کونسلر آپ کے سامنے ہے کہ جس نے اپنی وارڈ کے مسائل کو حل کرنے میں کتنا اہم کردار ادا کیا ہے، بجلی کے ٹرانسفامر، پینے کے صاف اور صحتمند پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کیلئے پارکان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور وارڈ کے ووٹرز نے جس خندہ پیشانی سے ہماری ٹیم کو خوش آمدید کیا اور اپنی ووٹ کی یقین دہانی کروائی ہے وہ بھی ایک مثال ہے ۔ راجہ مطلوب مہدی کی جیت ہی مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے۔ جس کیلئے دن رات ایک کر دیں۔

The post پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بنیادی ضروریات کا خیال پاکستان مسلم لیگ ن سے بہتر کوئی نہیں کر سکا،شعیب بٹ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles