Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ اور حافظ محمد سمیع ایڈووکیٹ کا رحمت ویلفیئر کے چیئرمین طارق مغل کے ہمراہ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سابق صدر راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری حافظ محمد سمیع ایڈووکیٹ نے طارق مغل چیرمین رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے ہمراہ بلال ٹاؤن اور بہاری کالونی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے عوام دوست منصوبے پینے کا صاف اور صحت مند پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور جہلم اور گردونواح میں یہ سہولت فراہم کرنے پررحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے بانی مرزا عبدالرشید، چےئرمین طارق مغل ،صدر چوہدری محمدصابر اور دیگر رضا کاروں کی کارکردگی کو سراہا، راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ کو طارق مغل نے بتایا کہ ادارہ اس وقت تک 17 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل کر کے عوام کو پینے کا صاف اور صحت مند پانی فراہم کر رہے ہیں 3 واٹر فلٹریشن پلانٹ پر کام جاری ہے اس کے علاوہ سرکاری سکولوں میں 40 کے قریب بورنگ مکمل کروائی ہے جس پر راجہ محمد شکیل ایڈووکیٹ اور حافظ سمیع کھوکھرایڈووکیٹ نے ادارہ کے اس منصوبے اور کڈنی سنٹر کی کارکردگی پر مبارکباد دی اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد فاضل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

The post راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ اور حافظ محمد سمیع ایڈووکیٹ کا رحمت ویلفیئر کے چیئرمین طارق مغل کے ہمراہ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles