جہلم (رانانویدالحسن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ مدثر شریف آف وگھ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جما عت ہے عوام کے دل مسلم لیگ ن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔31اگست کا دن ایک بار پھر ن لیگ کی فتح کے نعرو ں سے گو نج اٹھے گا۔ن لیگ ضمنی الیکشن میں فتح حا صل کر ے گی جبکہ مخالفین اپنی نا کا می کے لیے تیار ہو جا ئیں کیو نکہ ہمیشہ کی طر ح ایک بار پھر ن لیگ بر تری لے جا ئے گی اور مخالفین دیکھتے رہ جا ئیں گے ۔ن لیگ کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی گئی و ہ سب نا کا م ہی رہی اب بھی ن لیگ کی سیا سی حیثیت مستحکم ہے اور انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں نوابزادہ مطلوب مہدی کی جیت ہو گی ۔انھو ں نے کہا کہ جہلم کے عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں عوام کا ن لیگ کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین کو ہر بار منہ کی کھا نی پڑتی ہے اور ن لیگ جیت جا تی ہے ۔
The post پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جما عت ہے،راجہ مدثر شریف appeared first on جہلم جیو.