پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )حلقہ این اے 63 کے ضمنی الیکشن میں سیاسی دھماکہ ہوگیا۔سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے اپنے مضبوط دھڑے اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناقابل تسخیر ایم این اے راجہ اقبال مہدی خان کی وفات کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔مسلم لیگ ن نے ٹکٹ ان کے بیٹے راجہ مطلوب مہدی کو دیا ہے۔جبکہ پی پی پی سے پی ٹی آئی میں جانے والے چوہدری فواد حسین ایڈوکیٹ کو ٹکٹ ملا ہے۔اور پی ٹی آئی کے سابق امیدوار حلقہ این اے 63 سے مرزا محمود جہلمی پی پی پی میں جانے کے بعد ٹکٹ ان کے بیٹے مرزا جہانگیر کو ملا ہے۔حلقہ پی پی 27 کے دو دفعہ امیدوار اور سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ جن کا ضلع جہلم میں اپنا ہزاروں ووٹروں کا ووٹ بنک ہے۔تینوں پارٹیوں کی نظر ان کے فیصلہ کی منتظر تھی۔آج انھوں نے جوتانہ ہاؤس پنڈدادنخان ایک بہت بڑی تقریب میں اپنے ساتھیوں سابق امیدوار حلقہ این اے 63 راجہ علی نواز جنجوعہ،جہلم شہر کے تاجروں کے رہنما چوہدری عارف،نذیر ساہی،چیر مین کندوال امجد جھاٹلہ،سابق ناظمین و کونسلرز،چیرمینز، اور ان کے دھڑے کے چیدہ چیدہ افراد شامل تھے ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان راجہ مطلوب مہدی، سابق ایم این اے انجم عقیل ، چوہدری شہباز ایم پی اے ، پومی بٹ ایم پی اے ،ایم پی اے مہر فیاض، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ،مسلم لیگ یو کے صدر زبیر گل،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری بوٹا،وزیر اعلے پنجاب کے ایڈوائزر ذیشان، اور بہت سے معززین کی موجودگی میں کیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اور نواب زادہ خاندان نے شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور یہ فیصلہ علاقے کے عوام کی بہتری کے لیے ہے۔نواب زادہ مطلوب مہدی نے چوہدری عابد اشرف کے دانشمندانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا
The post حلقہ این اے 63 کے ضمنی الیکشن میں سیاسی دھماکہ ہوگیا appeared first on جہلم جیو.