ایجوکیٹرزنئی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہونگے۔ ڈاکٹر اسد نعیم، پرنسپل
سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی انڈکشن ٹریننگ کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم، پرنسپل، گورنمنٹ ہائی اسکول سوہاوہ ، حبیب اللہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، سوہاوہ ، حسنین نذیر، ڈی ایف سی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرجہلم تھے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبو ل ﷺسے ہوا ،تما م ایجوکیٹرز نے پروگرام میں حصہ لیا۔ طلبہ ،طالبات نے ملی نغمے پیش کئے، نعیم اختر، وائس پرنسپل، گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ نے ایجوکیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہیں دلی مبارک باد دی ۔حبیب اللہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوہاوہ نے ایجوکیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اپنے فرائض سے کبھی بھی غفلت نہ برتیں ۔طالب حسین ہاشمی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایجوکیٹرز عملی طور پر اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرینگے۔ اور اس پیغمبری ورثے کے وارث ہونے کے ناطے فرض شناسی اور خوش دلی سے اپنے فرائض سے عہدہ برا ہونگے ۔تقریب میں ناصر شبیر ایس ایس ٹی قا سم علی ایس ایس ٹی ،آئی ٹی ، طاہر پرویز کیانی ڈی ٹی ای بھی شریک ہوئے۔ڈاکٹر اسد نعیم نے ایجوکیٹر ز سے حلف بھی لیااور خطاب کیاکہ ایجوکیٹرزنئی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہونگے،مستقبل میں اچھے انداز سے فرائض منصبی سر انجام دینگے۔ تقریب کے آخر میں تما م ایجوکیٹرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ ماسٹر ٹرینرز کی طرف سے ایجوکیٹر ز کی انڈکشن ٹریننگ کی شاندار کامیابی پر ڈاکٹر غلام محی الدین , پرنسپل , جی سی ای ٹی ، جہلم، یونس شاکر ٹی ای ، قاضی فہیم ٹی ای اور دیگر کو مبارک بادپیش کی گئی،
The post تحصیل سوہاوہ میں بھرتی ہونے والے نئے ایجوکیٹر ز کی انڈکشن ٹریننگ کی الوداعی تقریب. appeared first on جہلم جیو.