پنڈدادنخان (ارباب طارق)جہلم کی ایک بڑی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے این اے ۶۳ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مھندی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جہلم این اے ۶۳ کے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتے ہی سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے کے حق میں حمایتیں زور پکڑ نے لگی جہلم کی ایک بڑی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی جو کہ گزشتہ الیکشن میں بھی حصہ لے چکی ہے لیکن اس بار این اے ۶۳ کی خالی ہونے والی نشست پر اپنا کوئ کینڈیڈیٹ سامنے نہیں لائجس کی وجہ سے ہر سیاسی پارٹی کی جماعت اسلامی سے میٹنگ چل رہی تھی۔گزشتہ روز جماعت اسلامی نے جہلم اپنے دفتر میں نوابزادہ مطلوب مھندی کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اعلان پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا جماعت اسلامی کے اس اعلان کے بعد دیگر کئ جماعتوں کو بڑا دھچکالگا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کچھ سیاسی چہرے اور پارٹیاں جو ابھی تک خاموش ہیں ان کا پلڑا کس جانب جھکتا ہے
The post جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا appeared first on جہلم جیو.