جہلم(عبدالغفور بٹ)شہر بھر میں ناقص اور بے ڈھنگے سپیڈ بریکرز سے شہری زخمی ہونے لگے ،اور من مرضی سے جس کا جی چاہے بریکر بنا دیتا ہے شہریوں کا ڈی سی او جہلم سے ان خطرناک بریکرز کوختم کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں گلی محلوں میں جس کا جی چاہا اپنے گھر کے سامنے سپیڈ بریکر بنا لیتا ہے،جس کو کچھ نہیں ملتا وہ ایک اینٹ کھڑی کرکے راستہ کو عملی طور پر بند کر دیتا ہے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ادارے شہریوں کے حقوق سے لا تعلق ہو گئے ہیں ان کو نہ شہریوں کا خیال ہے اور نہ روز محشرکا ڈر ،جس سے قانون شکنی کی وبا بڑھ رہی ہے شہریوں نے کہا ہے کہ ڈی سی او جہلم اقبال حسین خاں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے شہر اور گردونواح میں غیر قانونی،غیر معیاری اور خطرناک سپیڈ بریکرز بنانے والوں اور ان کی پشت پنائی کرنے والے نام نہاد سفید پوشوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تاکہ شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں کمی آئے۔
The post شہر بھر میں ناقص اور بے ڈھنگے سپیڈ بریکرز سے شہری زخمی ہونے لگے appeared first on جہلم جیو.