Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انشاء اللہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر انہیں کبھی بھی مایوس نہ کریں گے۔چوہدری مظفر اقبال

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)پنڈدادنخان کی یونین کونسل دھریالہ جالپ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیرمین چوہدری مظفر اقبال اور وائس چیرمین کے امیدوار چوہدری جنید عامر نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر انہیں کبھی بھی مایوس نہ کریں گے۔عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے لوگوں کی خدمت کو عملی شکل دیں گے۔دھریالہ کے باشعور اور غیور عوام اپنے ضمیر کے فیصلے کے مطابق باکردار،ایماندار عوامی نمائندوں کو منتخب کریں گے۔مظفر اقبال نے مزید کہا کہ دھریالہ جالپ یونین کونسل میں ہماری انتخابی مہم مسلم لیگ ن کے بے لوث کارکنان اور دوست احباب بہت اچھے طریقے سے بھر پور انداز سے چلا رہے ہیں۔سابق عوامی نمائندوں جنہوں نے سیاست کو موروثی بنا رکھا ہے گذشتہ دو تین دہائیوں سے علاقہ کو مکمل نظر انداز کیے رکھا اور یہ علاقہ ان کی وجہ سے پسماندہ ہی رہا اگر انھوں نے علاقہ میں ترقیاتی کام کروائے ہوتے تو آج عوام ان کو بری طرح مسترد نہ کرتی۔قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے شیر انشاء اللہ دھریالہ جالپ اور پوری تحصیل پنڈدادنخان سے کامیابی حاصل کریں گے۔مسلم لیگ ن کا پورا پینل اپنے ہر دلعزیز ایم این اے اقبال مہدی خان اور ایم پی اے چوہدری نذر گوندل کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے حبیب کے صدقے کامیابی حاصل کریں گے۔ہمیں تمام برادریوں دھڑوں کی مکمل حمایت حاصل ہے

 

The post انشاء اللہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر انہیں کبھی بھی مایوس نہ کریں گے۔چوہدری مظفر اقبال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles