Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی میں شیٹ ڈاؤن کے درمیان سیفٹی کے ناقص انتظامات

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی میں شیٹ ڈاؤن کے درمیان سیفٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ نے ایک ڈیلی ویجز ورکر نوجوان بلال سکنہ سوڈی گجر کی جان لے لی ہے۔ موقع پرایمبولنس کی سہولت بھی موجود نہیں تھی ڈیلی ویجز ورکر کا کمپنی گیٹ کے سامنے شدید احتجاج جاری ہے۔ جان بحق ہونے والا نوجوان مکینکل ہلپر تھا اور وہ کلنکر لے کر جانے والی کنوئیر بیلٹ کو جوڑ لگا رہا تھا جو کہ ٹوٹ کر اس پر گر پڑی اور شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔موقع پر ایمبولنس نہ موجود ہونے اور ڈیلی ویجز ورکروں کو سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ڈیلی ویجز سراپا احتجاج ہیں۔یاد رہے ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی میں اس سے پہلے بھی کئی ورکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

The post ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی میں شیٹ ڈاؤن کے درمیان سیفٹی کے ناقص انتظامات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles