Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا انوکھا اقدام،

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا انوکھا اقدام، خادم ، پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے زیر تکمیل فیزون کو مکمل کئے بغیر ہی فیز ٹو کے ٹینڈر الاٹ کر دیے۔صوبائی حکومت نے فیز ون کی تکمیل میں سست روی اور ناقص و غیر معیاری معیار پر تحفظات ظاہر کئے تو انتظامیہ نے نظروں میں دھول جھونکنے کے لئے ناقص کارکردگی کے حامل جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور میانوالی کے ہائی ویز کے ایگزیکٹو انجینئروں کو آخری وارننگ کے الفاظ پر مبنی شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ انجینئروں کو اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ خبردار کیا جا چکا ہے جبکہ فیز ون کی مدت تکمیل گزرنے پر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن جہلم (دینہ) جمیل احمد بسرا، ایکسین ہائی ویز ڈویژن راولپنڈی شفیق الرحمن ، ایکسیئن روڈ کنسٹرکشن ڈویژن راولپنڈی یونس علی ، سپرٹنڈنٹ انجینئر ہائی ویز سرکل سرگودھا شفقت علی بٹراور ایکسین ہائی ویز ڈویژن سیالکوٹ محمد ارشد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں 10 دن کی مزید مہلت دیدی گئی ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے پہلے مرحلے میں ناکامی اور فیز ون کو مکمل کئے بغیر ہی فیز ٹو کے ٹینڈر ہنگامی بنیادوں پر الاٹ کر دیے ہیں جس کے تحت 15 ارب روپے کی لاگت سے جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے 36 ضلعوں میں 17 سو کلو میٹر طویل سٹرکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کی انتظامیہ کے پی آر آر پی کے پہلے فیز میں نہ تو کوئی منصوبہ بروقت مکمل کر سکی ہے نہ ہی معیار اور مقدار کو برقرار رکھ سکی ہے بلکہ جہلم میں شروع کئے گئے ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام میں ناقص و غیر معیاری میٹریل کا دلیری کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے ٹھیکیدار نے پرانی بوسیدہ سڑک اکھاڑنے کی بجائے اسی پر بجری ڈال کر تعمیر کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔ صوبائی حکومت نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت صوبائی محکمہ مواصلات و تعمیرات کو صوبے کے 32 اضلاع میں 2 ہزار 2سو میٹر طویل 255 سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا ٹاسک دیا تھا ۔ فیز ون کی تکمیل کے لئے سی اینڈ ڈبلیو کو 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی لیکن بد قسمی سے سی اینڈ ڈیپارٹمنٹ کو اس ٹاسک کے حوالے سے مسلسل ناکامی کا سامنا کرناپڑا ۔ ایک طرف یہ منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا تو دوسری طرف محکمے کی اپنی ہی روڈ ریسرچ لیبارٹری کے علاوہ تھرڈ پارٹی انسپیکشن ٹیمیں بھی بنائی جانے والی نئی سڑکوں میں ناقص و غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو ظاہر کرتے ہوئے لمپیکشنِ ، موٹائی ، سب بیس، بیس اور سب گریڈ کے متعدد ٹیسٹ فیل کر چکی ہے، لیکن سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن جہلم(دینہ) جمیل احمد بسرا اور ایکسین ہائی ویز ڈویژن راولپنڈی شفیق الرحمن کے چہیتے انجینئروں کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہ کی اور محض صوبائی حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے انجینئروں کو تنبیہی خطوط جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا۔سی اینڈ ڈبلیو کے ذرائع کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن تنویر ماجد نے ناقص کارکردگی کے حامل ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن جہلم(دینہ) جمیل احمد بسرا، ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز گوجرانوالہ جمشید خان ، ایگزیکٹو ہائی ویز سیالکوٹ محمد ارشد اور ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز میانوالی نوید احمد بھٹی کو آخری وارننگ کے الفاظ پر مبنی خط جاری کر دیے ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو جہلم ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئروں کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ خط جاری ہو چکے ہیں جبکہ فیز ون کی مدت تکمیل گزرنے پر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن جہلم (دینہ) جمیل احمد بسرا ، سپرٹنڈنٹ انجینئر ہائی ویز سرکل سرگودھا شفقت علی بٹر، ایکسین روڈ کنسٹرکشن ڈویژن راولپنڈی یونس علی ، ایکسین ہائی ویز ڈویژن سیالکوٹ محمد ارشد او ر ایکسین ہائی ویز ڈویژن راولپنڈی شفیق الرحمن کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں 10 دن کی مزید مہلت دیدی تھی۔

 

The post سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا انوکھا اقدام، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles