Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سول ہسپتال کھیوڑہ میں چائلڈ سپیشلسٹ کی فوری تقرری کو یقینی بنایا جائے

$
0
0
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان) سول ہسپتال کھیوڑہ میں چائلڈ سپیشلسٹ کی فوری تقرری کو یقینی بنایا جائے،نومولود سمیت چھوٹے بچوں کا ڈاکٹر شہر میں نا ہونے کی وجہ سے انہیں کئی کئی گھنٹوں کا سفر کر کے دور دراز کے شہروں میں لے جانا انتہائی دشوار عمل ہوتا ہے۔والدین تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق شہر کھیوڑہ کی تاریخ میں آج تک کوئی بچوں کی بیماریوں کا ڈاکٹر تعینات نا ہونا جہاں اس علاقے کی عوام کے لیے انتہائی تکلیف دے بات ہے وہی اس علاقے سے منتخب ہوکر قومی اور صوبائی اسمبلیوں تک پہنچنے والوں کی عوامی تکالیف سے غفلت کا واضع ثبوت ہے،اب تک جہاں لاتعداد معصوم جانیں بر وقت مناسب طبی امداد نا ملنے سے ضائع ہو چکی ہیں وہی سینکڑوں بچے عطائیوں کی پریکٹس کا نشانہ بن کر زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں علاقائی سیاسی پنڈتوں نے آج تک اس اہم مسئلے کو نظر انداز کیا جو عوام دشمنی کے مترادف ہے شہر بھر میں سرکاری سمیت پرا ئیویٹ سطع پر بھی بچوں کی بیماریوں کا کوئی ڈا کٹر موجود نہیں جس سے بیمار بچوں کو فوری طبعی امداد نا ملنے سے سینکڑوں بچے ہر سال زندگی گنوا رہے ہیں جسکا سرکاری سطع پر کوئی ریکارڈ مرتب نہیں کیا جاتا۔اس شہر کے عوامی سماجی اور رفاحی حلقوں نے متفقہ طور پر وزیر اعلی پنجاب ،محکمہ صحت پنجاب ،اور ڈی سی اوجہلم سے اپیل کی ہے کہ ایک لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل اس آبادی والے شہر کے سول ہسپتال کھیوڑہ میں مستقل بنیادوں پر چائلڈا سپیشلسٹ کا تقرر فوری یقینی بنائیں۔

The post سول ہسپتال کھیوڑہ میں چائلڈ سپیشلسٹ کی فوری تقرری کو یقینی بنایا جائے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles