جہلم(افتخار کاظمی)پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں بھٹو ازم کی پالیسیوں پر چل کر حکومتیں کررہی ہیں جبکہ ان کی اپنی کوئی پالیسی نہیں۔ان خیالات کااظہار چوہدری عبدالشکور نے گزشتہ دنوں شمالی محلہ میں ہونے والی ایک کارنر میٹنگ میں کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بہت سے پرانے سینئر ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کا اپنا کوئی منشور نہیں سب نے بانی پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کے منشور کو اپنا کر سیاست کی ہے جبکہ ان کا اپنا کوئی ٹھوس منشور نہیں انہوں نے کہا کہ 31ستمبر کے الیکشن میں انشاء اللہ جہلم سے ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 63سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد ایم این اے جہانگیر محمود مرزا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی ووٹ بینک ووٹ ہے جو پیپلز پارٹی کو ہی کاسٹ ہوگی۔جہلم سے نوجوان راہنما جہانگیر محمود مرزا منتخب ہو کر جہلم کی عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔الیکشن کے سلسلہ میں شمالی محلہ کے تمام ورکرز نے کمپین تیز کر دی ہیں ۔
The post پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں بھٹو ازم کی پالیسیوں پر چل کر حکومتیں کررہی ہیں،چوہدری عبدالشکور appeared first on جہلم جیو.