جہلم ( مرزا فیاض ۔سہیل کیانی )کشمیری عوام آخری سانس تک آزادی کے لئے لڑیں گے کیونکہ بھارتی درندے مقبوضہ کشمیر پر اپناغاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہیں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر خواتین ونگ محترمہ وحیدہ شمیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کی شدید مذ مت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی عالمی برادریکے لئے لمحہ فکریہ ہے عالمی برادری کا کام بنتا ہے کہ بھارت کو نکیل ڈالے بھارتی مظالم اور جارحیت انتہا درجے پر پہنچ چکی ہے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنا بھارت مکرو چہرے کا عکس ہے عالمی برادری بھارتی درندگی وسفاکی کا نوٹس لے ہم عالمی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں جس نے لاکھوں کشمیریوں کی مرضٰ کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے آزادی سلب کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستان آرمی جارحیت کا جواب دینا بہت اچھے طریقے سے جانتی ہیانہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت رچ بس چکی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی ثابت کرتی ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا شر پسند منافقت کرنے والا ملک بھارت ہی ہے کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو اوچھے و ناک پاک ہتھکنڈوں سے سرد نہیں کیا جاسکتاہمیں اپنے ملک کی پاک آرمی پر فخر ہے اور کشمیری عوام پاکستان آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ چٹان کی کھڑی ہیانہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا ہے جب کے عالمی جمہوریت کا دعویداربھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے جذبات و احساسات کا خون کیا ہے اور کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہزاروں گھروں کے چراغ بجھائے مظلوم و محکوم کشمیریوں پر ظلم وستم کی وہ داستانیں رقم کیں جو باھرتی درندگی و سفاکی کی عکاس ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خومشی کو ختم کر کے کشمیر عوام کی مدد کرے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر ایک کارکن عالمی برادری سے کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف نوٹس لینے کی بھر پور اپیل کرتا ہے ۔
The post کشمیری عوام آخری سانس تک آزادی کے لئے لڑیں گے،محترمہ وحیدہ شمیم appeared first on جہلم جیو.