جہلم (مہربان چوہدری۔خالق تنویر ) چیئر مین میڈیا ون چیف ایڈیٹر ہفت روزہ انکشافسید اکرم حسین شاہ بخاری نے صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک ایم پی اے ملک حنیف اعوان کو بہت عرصہ سے جانتا ہوں اور اس وقت میرے بھائی ملک حنیف کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہ تھا مگر وہ ایک غریب پرور انسان ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے وہ سیاست میں آ کر ایک نامور لیڈر بنے ہیں میں ان سے نہیں ملا اور نہ ہی کوئی اللہ نے ایسا وقت مجھے دیا ہے کہ میں ان کے پاس کسی کام کے لئے جاؤں انہوں نے کہا وقت انسان کو یاد رکھنا چاہئے کہ کون کس وقت کا دوست ہے انہوں ے کہا کہ ایم پی ملک حینف اعوان نے صحافیوں کیلئے جو کیا کوئی بھی نہیں کر سکتا حالانکہ دینہ میں بھی صحافی پریس کلب کی بلڈنگ کے بغیر بیٹھے ہیں وہاں کے بھی مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ہیں ملک حنیف اعوان نے سرائے عالمگیر کے صحافیوں کو دفتر دلوا کر پورے پاکستان کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں صحافتی تاریخ میں یہ عظیم اور سنہرا اور تاریخی کام ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ملک حنیف اعوان کے حصہ میں آیا ہے اور اب سرائے عالمگیر کے صحافیوں کا بھی کام ہے کہ وہ ان کر اس اچھے کام پر بڑھ چڑھ کر کوریج دیں کیونکہ پہلے سرائے عالمگیر کے صحافی بھائی اپنے اپنے دفاتر بنائے ہوئے تھے اور اب ملک حنیف اعوان کی وجہ سے ایک ایسا دفتر جو صحافیوں کی مرکزیت اور اجتمایت کو ظاہر کرتا ہے جس کا فقدان تھا ایم پی اے ملک حنیف اعوان ضلع گجرات پہلے بھی گجرات کے ہیرو تھے مگر اب صحافیوں سے بھائیوں والا ثبوت پیش کر کے گجرات کے سکندر بن چکے ہیں اللہ انکو اسی طرح مظلوموں بے بسوں کے کام آنے کی توفیق عطا فر مائے اور حق سچ کے فیصلے کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ سوہاوہ دینہ میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز ہیں ان کو کبھی بھی یہ خیال نہیںّ یا کہ صحافی برادری کی بھی سوچ سوچ لیں انہوں نے کہا کہ جہلم کی سیاست نے ہمیشہ پہلی سوچ صحافیوں کے خلاف رکھی ہوئی ہے مگر ہم جہلم کے صحافی کسی کو کچھ نہیں سمجھتے دلیرانہ صحافت ہمارے جہلم کے صحافیوں کی شان ہے انہوں نے کہا جہلم کی صحافت نے اپنے پریس کلب کی بلڈنگ اپنے زور بازو سے لی تھی اور ایک تاریخ رقم کی تھی اور اب ہم ڈی سی او جہلم سے ملاقات کر کے دینی اور سوہاوہ کے صحافیوں کے سرکاری بلڈنگ کا مطالبہ کریں گے یہ کام اب ہم خود کریں حالانکہ ملک حنیف اعوان کا اچھا کام دیکھ کر جہلم دینی سوہاوہ کے ایم پی ایز کو خود تحصیل پریس کلب سوہاوہ اور تحصیل پریس کلب دینہ بنانے کا سوچنا چاہئے میں اپنی پوری ٹیم میڈیا ون ۔جہلم پریس کلب اور ہفت روزہ انکشاف کی پوری ٹیم کی طرف سے ملک حنیف اعوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور بہت جلد ان سے ملاقات بھی کروں گا کیونکہ وہ میرے بھائی تھے اور اب بھی بھائی ہیں اللہ ان کو مذید عزت بخشے( آمین)
The post ملک حینف اعوان نے صحافیوں کیلئے جو کیا کوئی بھی نہیں کر سکتا ،سید اکرم حسین شاہ بخاری appeared first on جہلم جیو.