Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ سوئی گیس کی عجیب منطق، ایک صارف کا گیس میٹر دوسرے صارف کو لگا دیا

$
0
0
مری(عثما ن علی سے)محکمہ سوئی گیس مری کی عجب منطق ایک صارف کا گیس میٹر دوسرے صارف کو لگا کر دے دیا اور اب تبدیل کرنے سے بھی انکاری ڈھک مسیاڑی کے رہائشی شکیل ولد مبارک کا گیس میتر شکیل ولد خلیل کے گھر لگادیا جو گذشتہ 8 ماہ سے زیر استعمال ہے جب اس میٹر کے اصل مالک شکیل نے معلومات حاصل کیں تو انہیں معلوم ہوا کہ انکے نام کا میٹر 8 ماہ پہلے جاری کر دیا گیا ہے جو شکیل ولد خلیل کو لگا کر دے دیا ہے و ہ اپنی شکایت لیکر جب انچارج سوئی گیس مری معید عباسی کے پاس پہنچے تو انہیں صاف انکار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ اپنا میٹر تو نہیں لگا سکتے البتہ آپکو شکیل ولد خلیل کا میٹر لگا کر دے دیا جائیگا اس طر ف جہاں پہلے مرحلے میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا وہاں دوسرے مرحلے میں صارف کو غیر قانونی طریقے سے کسی دوسرے نام کا میٹر لگانے کی ہدایت کی گئی ایسی صورتحال میں ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور غلط مقام پر میٹر لگے میڑکو اصل مقام پر لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

The post محکمہ سوئی گیس کی عجیب منطق، ایک صارف کا گیس میٹر دوسرے صارف کو لگا دیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles