Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈاکٹر مظہر مشر کی وفات سے صحافت میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے،میثم رضا ہاشمی

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی)سینئر صحافی ،کالم نگار و صدر پریس کلب رجسٹرڈ مرحوم ڈاکٹر مظہر مشر کی وفات سے صحافت میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے ،ان خیالات کااظہار کارگو ایسوسی ایشن کے چیئرمین میثم رضا ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافی صبح سے شام دھوپ چھاؤں میں عوام کے مسائل کو اکٹھا کر کے اخباروں کی زینت بناتے ہیں اور عوام کے مسائل اخباروں کے ذریعے اعلیٰ احکام تک پہنچانے کا ذریعہ ہوتے ہیں اور انہی کی بدولت بہت سے مسائلوں میں گرے ہوئے انسان جن کے مسائل حل ہونے کا سبب بنتے ہیں صحافی بھی عوام کیلئے ایک مسیحا سے کم نہیں جو عوام کے دکھ اور درد سب کو سن کر ان کو حل کرانے کیلئے ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں ڈاکٹر مظہر مشر جہلم کے سینئر صحافی و کالم نگار صدر پریس کلب (ر)تھے انہوں نے صحافت کے ساتھ ساتھ این جی اوز کے حوالے سے بھی انسانیت کی بہت سی خدمت ہیں ۔ وہ ایک نہایت خوش اخلاق ،مخلص انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی امور کو اپنا فرض سمجھا اور اپنا کام آخری دم تک ذمہ داری سے ادا کرتے رہے ان کی جہلم کیلئے صحافتی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا ان کی صحافتی خدمات اور ان کا اخلاق ہمیشہ یاد رہے گا۔

The post ڈاکٹر مظہر مشر کی وفات سے صحافت میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے،میثم رضا ہاشمی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles