Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عامر خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہارکردیا

$
0
0

ممبئی: بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی منفرد اداکاری اور کردار کی وجہ سے شائقین کے دل جیت کی مہارت رکھتے ہیں لیکن انہوں نے اب بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکارعامرخان سے جب بگ بی اور میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ “وجے کرشنا اچاریا” کی فلم میں کام کرنے کی خبروں کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے ان خبروں کی نہ تردید کی اورنہ ہی تصدیق کی اور کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم وہ ہمیشہ انتظار کرتے ہیں کہ وہ کب امیتھابھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔دوسری جانب عامر خان نے مستقبل میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں جب کہ امیتابھ بچن وہ اداکار ہیں جن کی وہ بہت تعریف اوراحترام کرتے ہیں۔ عامرخان نے کہا کہ وہ میگا اسٹار کی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اوران کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے، اگر ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملے تو ان کا ایک بڑا خواب پورا ہوجائے گا

The post عامر خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہارکردیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles