جہلم(مرزا جویراقبال)وہ ایک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا،ڈاکٹر مظہر مشر ایک سماجی رہنما،معالج،صحافی اور قابل فخر انسان تھے، اس کی رفاقت سے جہلم کی صحافتی برادری ایک مدبر اور اہل علم سے محروم ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار رائٹر اور دانشور سید جاوید رضوی نے رائل میڈیا ہاؤس میں موجود نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مرحوم نے۸ ۱۹۹میں صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ جذ بہ گجرات کے رپورٹر کے طور پر کیا اور ترقی کرتے کرتے ،پریس کلب جہلم کے کے صدر بن گئے اور اپنا ایک ہفت روزہ میگزین مشر نیوز کا ڈیکلریشن لینے میں کام ہو گئے اور بڑی بہادری سے معاشرے کے رستے ہوئے ناسور کو ختم کرنے کے لئے منظر عام پر لاتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کرکے ہزاروں بیماروں کی فری تشخیص اور علاج معالجہ کرتے رہے ۔وہ یاروں کے یاراور دوستوں کے دوست تھے ۔مرحوم مظہر مشر نے تمام عمر انصاف کے بول بالے کے لئے جدوجہد کی اور مظلوم طبقہ کے لئے ڈٹ جاتے،مرحوم ڈاکٹر مظہر مشر صحافیوں پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سے سے آگے ہوتے ،اللہ کریم مرحوم کے تمام صغیرہ گناہ معاف فرمائے اور اس کو جنت نعیم میں جگہ دے ،اس تعزیتی اجلاس میں دیگر مقررین میں نائب صدر جہلم پریس کلب عبد ا لغفور بٹ ،محمد اشتیاق پال ،افتخار کاظمی۔محمد افضل بٹ، ،محمدوقاراحمدجنجوعہ،مرزاجویراقبال،اخبار فروش یونین کے صدر اعجاز الحق قریشی،عابد فاروق و دیگر شامل تھے۔
The post وہ ایک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا،،سید جاوید رضوی appeared first on جہلم جیو.