Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں تحریکِ انصاف کے انتخابی جلسہ کا انعقاد۔

$
0
0
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں تحریکِ انصاف کے انتخابی جلسہ کا انعقاد۔ ریاست اپنی فلاحی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی ہے۔( چودھری فواد حسین) مخالفین کو شہر میں کامیابی کاچیلنج کرتا ہوں( عبید اللہ انوار) تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے محلہ مکڑاچھ میں ملک غلام عابد کی حویلی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جلسہ تحریک کے نوجوان قائد ملک عبید اللہ کی قیادت اور سربراہی میں ملک غلام عابد کی دعوت پر کیا گیا۔ اسٹیج سکریٹری کے فرائض حافظ محمد عثمان نے ادا کئے۔ تلاوتِ کلام پاک کی سعادت بھی انھوں نے ہی حاصل کی۔ تقریب کے میزبان ملک عابد نے استقبالیہ پیش کیا۔انھوں نے اپنی مکڑاچھ برادری کی جانب سے تحریک کے امیدوار چودھری فواد حسین کو مکمل حمائت کا یقین دلایا۔اس کے علاوہ انھوں نے سارے شہر سے چودھری فواد حسین کا کامیاب کرنے کی اپیل بھی کی۔غلام شبیر کونسلر نے بھی اپنے خطاب میں اپنی برادری کی جانب سے چودھری فواد حسین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مرزا جابر نے اپنے خطاب میں ن لیگ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ جلسہ کے منتظم ملک عبید انوار نے کھیوڑہ سے تحریک کے امیدوار چودھری فواد حسین کی شاندار کامیابی کا بھرپور یقین رکھتے ہوئے ن لیگ والوں کو تحریک کی ناکامی کی صورت میں پارٹی کے دونوں کونسلروں کی دستبرداری کی پیش کش کی۔ بصورتِ دیگر ان کا مطالبہ تھا کہ ن لیگ والے اپنے سارے کونسلروں سے استعفیٰ دلوائیں۔راجہ شاہ نواز آف احمد آباد نے محفل سے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ احمد آباد والوں نے داراپوریوں کو شناخت دلائی تھی اور اب وہ ہی ان سے شناخت واپس لیں گے۔ملک انوار اعوان نے اپنی تقریر میں تحریک والوں کو حسینی جب کہ مخالفین کے یزیدی قرار دیا۔چوودھری طاہر آصف نے تقریب کے میزبان ملک غلام عابد کا اپنی پوری براردی سمیت تحریک کی حمائت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور نواب زادہ مطلوب مہدی کو پارو کا خطاب دیتے ہوئے انھیں چیلنج کیا کہ وہ چودھری فواد حسین سے انتخاب میں نہیں جیت سکتے۔چودھری فواد حسین نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ ریاست کا درجہ ماں کا سا ہوتا ہے اور ریاست کے بنیادی فرائض میں یہ شامل ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے سکھ چین کا خیال رکھے۔ تاہم انھوں نے الزام لگایا کہ ریاست اپنے یہ بنیادی فرائض ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ امیدوار نے حاضرینِ محفل کو یقین دلایا کہ وہ اقتدار میں آ کے علاقہ میں قائم صنعتوں میں مقامی آبادی کے لئے اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کے واسطے پینتیس فی صد کوٹہ مخصوص کروائیں گے۔مزید یہ کہ وہ ٹیکسوں سے پانچ ارب روپیہ سالانہ علاقہ کی ترقی کے لئے مختص کروائیں گے۔ انھوں نے میزبان ملک عابد اور منتظم عبید اللہ انوار کی میٹنگ کے لئے کئے جانے والے بہترین انتظامات کے لئے توصیف کی۔کہنے کو تو یہ ایک محلہ کے اندروں حویلی میں کارنر میٹنگ تھی تاہم شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں شمولیت کی پیشِ نظر اسے ایک بھر پور جلسہ قیاس کیا گیا۔

The post کھیوڑہ میں تحریکِ انصاف کے انتخابی جلسہ کا انعقاد۔ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles