Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یوم آزاد ی کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن پر خصوصی تقریب

$
0
0
جہلم (نمائندہ جہلم جیو) یوم آزاد ی کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن پر خصوصی تقریب،، وطن کی خاطر ہر قربانی دیں گے ڈی او ڈاکٹر فیصل ۔ ریسکیو 1122اسٹیشن پر یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ضلع جہلم کے تمام ریسکیوافسران، ریسکیورز نے شرکت کی، ریسکیو اسٹیشن کو سبز پرچم سے سجایا گیا تھا اور ریسکیو کی تمام گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لہرایا گیا ، تقریب کے آغاز میں ریسکیو اسٹیشن پر فلیگ مارچ اور ڈاکٹر فیصل نے پرچم کشائی کی ۔اس موقع خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس جذبہ اور وطن سے محبت کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے جب لاکھوں عظیم لوگوں نے جان ومال کی قربانی پیش کرکے آزادی جیسی نعمت حاصل کی آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ریسکیو 1122تمام پاکستان میں ہر آفت ، پریشانی اور ایمرجنسی کے موقع پر اپنی خدمات بھر پور طریقے سے پیش کرئے گی ، آخر میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔

The post یوم آزاد ی کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن پر خصوصی تقریب appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles