جہلم(عبدالغفور بٹ )یونین کونسل چک خاصہ سے امیدوار برائے چیئرمین یاسر قریشی اور وائس چیئرمین الحاج ملک وزیر احمد علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیات میں ان کا شمار کیا جاتاہے،جنہوں نے سیاسی موسم میں نمودار نہیں ہوئے بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،وہ اپنے علاقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے،ان خیالات کااظہار یونین کونسل چک خاصہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت محمد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی کیا خدمت کریگی،جن کے لیڈران کبھی عوام کو لارا لپہ اور کبھی ملنا بھی گہوار نہیں کرتے وہ عوام کے سامنے ووٹ مانگنے کس منہ سے جائیں گے،عوام اب باشعور ہوچکی ہے انہیں اب کھرے اور کھوٹے کی تمیز ہو چکی ہے اب مسلم لیگ ن عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین یاسر قریشی اور وائس چیئرمین الحاج ملک وزیر احمد کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے،عوام اپنے ضمیر کے فیصلوں کے مطابق مسلم لیگ ن کو ناکوں چنے چبو ا دے گی،
The post یا سر قریشی اور الحاج ملک وزیر خان علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیات میں شمار کیا جاتاہے،محمد شفیق appeared first on جہلم جیو.